مظفرنگر میں دو گروپس کے درمیان تصادم، 25 زخمی

مظفرنگر۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ضلع مظفرنگر میں ٹوٹاوی پولیس اسٹیشن کے تحت سیدپور موضع میں دو گروپس کے درمیان تصادم سے کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ایس ایچ او وریندر کمار کے مطابق کل شام تنویر اور معراج نے رقم کے مسئلہ پر آپس میں جھگڑا کیا جو بعد ازاں پُرتشدد ہنگامہ میں تبدیل ہوگیا جس میں آتشیں اسلحہ کا استعمال کیا گیا اور سنگباری کی گئی۔ پولیس فوری مقام پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں کرلیا۔ اس موضع میں زائد پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔