مظفرنگر۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 37 افراد بشمول سابق بی ایس پی ضلع صدر کمل گوتم اور بھیم سین ضلع کے صدر اپکار باورا شامل ہیں۔ یہ فردجرم عدالت میں دلت احتجاج کے دوران تشدد کے سلسلہ میں پیش کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے 17 جولائی مقدمہ کی سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔ پولیس نے دلت گروپس کے اور دیگر افراد کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فردجرم پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایس سی ؍ ایس ٹی قانون کو مبینہ طور پر کمزور کرنے کے خلاف دلتوں نے 2 اپریل کو نئی منڈی کے علاقہ میں احتجاج کیا تھا جس کے دوران پولیس تشدد سے کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ فردجرم پولیس کی جانب سے بھی پیش کیا جانے والا ہے جس میں امکان ہیکہ پولیس کو الزام سے بری کردیا جائے۔