مظفرنگر۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت اترپردیش نے ان نو بچیوں کے ارکان خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا ہے جو فسادات سے متاثرہ مظفرنگر کے مختلف ریلیف کیمپوں میں فوت ہوئے تھے۔ اس طرح 5 لاکھ روپئے کے معاوضہ کو بھی اس ضلع کے بھاوگنا موضع کی پانچ اجتماعی عصمت ریزی کا شکار خواتین میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ جے پی گپتا نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں بچوں کی موت شدید سردی سے ہوئی تھی اور ان کے لئے مناسب طبی سہولتیں نہیں تھیں۔ ان ریلیف کیمپوں کو فسادات کے بعد قائم کیا گیا ہے۔