مظفرنگر فسادات کے 15 ملزمین کی عدالت میں خودسپردگی

مظفرنگر ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فسادات کے 15 ملزمین نے آج ایک مقامی عدالت میں خودسپردگی کردی۔ انہیں 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ مفرور ملزمین آتشزنی، لوٹ مار اور اقدام قتل میں ماخوذ تھے۔
اوڈیشہ میں زبردست بارش
بھوبنیشور ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ میں کل رات سے ہوا کے کم دباؤ کے زیراثر زبردست بارش دیکھی گئی۔ جنوب مشرقی راجستھان، اس کے مضافاتی علاقہ اور سوراشٹرا و کچھ اور متصلہ شمال مشرقی بحرہند میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہونے کی وجہ سے اوڈیشہ میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں شمال مغربی خلیج بنگال اور پڑوسی علاقوں میں بھی طوفان کی گردش جاری ہے ۔