مظفرنگر فسادات کے مزید پانچ خاندانوں کو مالی امداد

مظفرنگر 2؍جون (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فسادات کے مزید پانچ متاثرین کی شناخت عمل میں آئی۔ ضلع حکام نے فیصلہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو 13 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے۔ پانچوں متاثرین کی شناخت سوکھان، ناظم صفی، شکورن، ظریفان اور عدنان کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور انکے خاندان کو فی خاندان 13 لاکھ روپئے مالی امداد دی جائیگی۔ ضلع مجسٹریٹ پی سنگھ نے یہ بات بتائی۔ یہ فیصلہ اُس وقت کیا گیا، جب فساد میں متاثرہ کچھ خاندانوں نے ادعا کیا کہ انھیں اب تک معاوضہ کی کوئی رقم نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر 24 بچوں کے خاندانوں کو فی خاندان 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد دی جائیگی۔ تمام بچے ایک پناہ گزین کیمپ میں شدید سردی کی تاب نہ لا کر فوت ہوگئے تھے۔