لکھنؤ۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی کے کل کانوکیشن سے خطاب کے دوران جن دو طلباء نے نعرے لگائے ، کہا کہ انہوں نے یہ اس لئے کیا تاکہ حیدرآباد یونیورسٹی اسکالر روہت شرما کا جو حشر ہوا ، ایسا کسی اور دلت طالب علم کے ساتھ نہ ہو۔ رام کرن اور امریندر کمار آریہ کو نعرے بازی پر گرفتار کرنے کے بعد شخصی مچلکہ پر رہا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں پر مبینہ مظالم کے خلاف انہوں نے آواز اٹھائی۔ ہم بابا صاحب امبیڈکر کے پیرو ہیں اور دستور اور قانون کے طالب علم ہیں۔ ایک دلت طالب علم نے حیدرآباد میں خودکشی کی۔ طلباء کی اس انداز میں موت نہیں ہونی چاہئے اور اِسی لئے ہم نے نعرے لگائے۔