حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : مضطر مجاز کی وہ تحریریں جو مشاہرین ادب پر لکھی گئی ہیں اور مشاہیر کی وہ تحریریں جو مضطر مجاز شاعر ، ماہر اقبالیات کے فن اور شخصیت کا احاطہ کرتی ہیں ان تمام ہی مضامین کو کتاب کی صورت دی گئی ہے ۔ اب وہ کتاب ’ زبان من و خلق ‘ کے نام سے شائع ہوگئی ہے ۔ اس کی رسم رونمائی 15 دسمبر ہفتہ کی شام 6-30 بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم واقع گن فاونڈری میں بدست پروفیسر اشرف رفیع انجام پائے گی ۔ صدارت پروفیسر بیگ احساس کریں گے ۔ جناب سید تراب الحسن پنجتن ، پروفیسر رحمت یوسف زئی ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال اور جناب ضیا الدین نیر تازہ ترین کتاب کے حوالے سے گفتگو کریں گے ۔۔