مضر صحت اشیاء کی فروخت پر تاجر گرفتار

حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) عوامی صحت کیلئے نقصان دہ اشیاء تیار کرنے والے ایک اور بیگم بازار کے تاجر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مائیلاردیوپلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نقلی ناقص تیار کرنے والے ڈی نندن اگروال ساکن بیگم بازار کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کمپنی پر دھاوا کیا جو اکیل فوڈ اینڈ فیڈ کے نام سے برانڈ تیار کرتے ہوئے ناقص میل میکر تیار کرتے ہوئے فروخت کر رہا تھا ۔ سب انسپکٹر چاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاٹے دھن کے علاوہ سائی بابا نگر پلاٹ نمبر 25 میں واقع اس کمپنی کا پردہ فاش کیا ۔ اور نندن اگروال حراست میں لے لیا ۔ سویابین تیل تیار کرنے کے بعد جو ناقص اشیاء بچ جاتی ہے ۔ اس کو راجستھان سے برآمد کرنے کے بعد روا ملاکر اس سے میل میکر تیار کر رہی تھی اور اس کو برانڈ کے نام سے فروخت کر رہا تھا اور اس تیار اور کمپنی چلانے کیلئے اس نے کسی بھی سرکاری محکمہ سے کوئی اجازت نہیں لی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔