مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی سہولت

خصوصی کیمپس قائم کرنے ایم ڈی واٹر ورکس کی ہدایت
حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقوں کے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت پہونچانے اور گھر گھر نل کنکشن دینے کے لئے خصوصی کیمپس کا قیام عمل میں لانے کے لئے ایم ڈی میٹرو واٹر ورکس دانا کشور نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ داناکشور نے مضافاتی علاقوں کے علاوہ آؤٹر رنگ روڈ کے اطراف واقع قریہ جات میں ہڈکو کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے لئے بورڈ کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس مناسبت سے اُنھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیڈکو اور او آرا ٓر کے تحت زیرالتواء کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور اس اسکیم کے تحت جدید نل کنکشن کی اجرائی کے انتظامات کئے جائیں۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 2 ہزار کیلو میٹر طویل اہم شاہراہوں پر موجود مین ہولس کو سڑک کے مساوی کرنے کے معاملہ میں متعلقہ سی جی ایم سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ مشاورت کی اور جاریہ ماہ کے اواخر تک کاموں کو مکمل کردیا۔ اس اجلاس میں میٹرو واٹر ورکس کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ایم ستیہ نارائنا، پراجکٹس ڈائرکٹر، ایم یلا سوامی، ڈی سریدھر بابو اور دیگر شریک رہے۔