مصر کی گزرگاہ مسلسل بند ، زخمی تڑپ تڑپ کر جان دینے لگے

قاہرہ ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی فوجی آمرانہ حکومت نے غزہ کے متاثر ین کی مصیبتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ رفح سرحد کو زخمیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے لیکن یہ درست نہیں۔ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے عوام کو بغرض علاج رفح سرحد کی طرف لایا جارہا ہے لیکن یہ بند ہونے کی وجہ سے وہ تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے رہے ہیں۔ غزہ کیلئے بیرونی ممالک سے ادویات اور دیگر امدادی سامان لانے والے قافلے بھی یہ سرحد بند ہونے کی وجہ سے بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ غزہ کے ہاسپٹلس میں ادویات کی شدید قلت ہے۔