مصر کو جلد ہی جنگی ہیلی کاپٹر مل جائیں گے، جان کیری

واشنگٹن ۔ 30 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے مصری ہم منصب سامع شکوری سے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت جلد ہی قاہرہ کو دس اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیری نے گزشتہ روز شکوری سے ٹٰیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واشنگٹن نے کہا ہے کہ وہ اپریل میں جزیرہ نما سینائی میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی بحال کر دے گا۔