قاہرہ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی مصر کی ایک قومی شاہراہ پر ایک منی بس اور لاری کے تصادم کے نتیجہ میں کم از کم 19 افراد بشمول 5 بجے ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے شہر عیدفو میں پیش آیا جو اسوان کے شمال میں واقع ہے۔ بس قاہرہ جارہی تھی اور مسافرین میں پانچ بچے بھی شامل تھے ۔ صوبائی گورنر نے 15 جنوری کو مقرر یوم اسوان تقاریب منسوخ کردی ہیں۔یہ تقاریب اسوان ڈیم کی تعمیر کی سالگرہ پر منائی جاتی ہیں۔ مصر اقوام متحدہ کے ادارہ تنظیم عالمی صحت کے رکن 10 ممالک میں سے ایک ہے۔