قاہرہ : اب اس مسلم ملک میں بھی خواتین کے چہرے عوامی مقامات پر ڈھانکنے پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔ مقامی میڈیا رپورٹس نے یہ بات بتائی ۔ مصر کی پارلیمنٹ کے نائب چیر مینِ غادہ عجمی نے پارلیمنٹ میں ایک بل لایا ۔ جس کے تحت مسلم خواتین عوامی مقامات پر چہرہ کوڈھانکنا منع ہوگا ۔ انہوں نے اس تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر خواتین کے چہرہ ڈھنکنا پر پابندی عائد ہونی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون اس قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے مصری ۱۰۰۰؍ ہزار روپے یعنی 55.81ڈالر کا چالا ن عائد کیا جائے گا ۔ عجمی نے اس کی نئے قانون کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نئے قانون کامقصد ملک میں دہشت گردی کی روک تھا م کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو بہت جلد پارلیمنٹ میں پاس کروالیا جائے گا ۔ عجمی نے مزید کہا کہ فرانس میں ا س طرح کا قانون 2010ء سے لاگو کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے گھروں میں نقاب کا استعمال کرسکتی ہیں لیکن انہیں عوامی مقامات او رخانگی اور سرکاری دفاتر میں چہرہ کھلا رکھنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ غادہ عجمی نے اس سے قبل پارلیمنٹ برتھ کنٹرول اورفیملی پلاننگ بل لاچکی ہیں ۔ جس کے شہری مطابق ۳؍سے زائد بچے پیدا نہیں کرسکتے ہیں ۔