مصر : دہشت گرد تنظیم کی اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ وابستگی کا اعلان

قاہرہ ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصری علاقہ سینائی میں فعال انتہا پسند گروپ انصار بیت المقدس نے عراق و شام میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی بیعت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری گروپ نے اپنے اعلان میں ابوبکر البغدادی کی بابت کہا کہ وہ خلیفہ ابراہیم بن عود کی بیعت کا اعلان کرتے ہیں اور مستقبل میں وہ اْن کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ دوسری جانب مصری وزارت داخلہ کے ترجمان ہانی عبدالطیف کا کہنا ہے کہ انصار بیت المقدس کے اعلان سے قاہرہ حکومت کی شدت پسندوں کے خلاف جاری پالیسی پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ مصری انتہا پسند تنظیم کا قیام 2011ء میں عمل میں آیا تھا۔