مصری وارنٹ پر الجزیرہ کا رپورٹر گرفتار

برلن۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) الجزیرہ کا صحافی احمد منصور آج برلن پولیس کے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا اور مزید حراست میںرکھنے کیلئے جج کے فیصلہ کا انتظار ہے ۔ ایک بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ صحافی کے آبائی ملک مصر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب وہ ایک مقدمہ میں ماخوذ ہے جس کی وجہ سے آزادی صحافت کے بارے میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور جرمنی و مصر کے تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں ۔ صدر مصر عبدالفتح السیسی پر قاہرہ میں الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انہوں نے کئی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ الجزیرہ کا صحافی فی الحال پولیس کی حراست میں ہے ۔ جرمنی کے وکیل استغاثہ مارٹن اسٹیلٹنرکے دفتر سے جاری کردہ بیان کے بموجب منصور جو برطانوی شہریت بھی رکھتا ہیں ایک جج کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا جو اس کے بارے میں آج فیصلہ سنائے گا کہ اسے مزید حراست میں رکھا جاسکتا ہے ‘ مصر کی تحویل میں دیا جاسکتا ہے یا رہا کیا جاسکتا ہے ۔ منصور نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ عصمت ریزی اور ڈکیتی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے جو قطعی بے بنیاد ہے ۔ اس نے کہا کہ اسے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے ۔ تاہم وہ اپنے آبائی ملک میں مقدمہ کا سامنا نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اسے اندیشہ ہے کہ وہاں اس سے انصاف نہیںہوگا ۔