قاہرہ۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری فوج کے ہاتھوں دھماکو صورتحال والے شمالی سینائی کے علاقہ میں 88عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ مصرنے دولت اسلامیہ سے مربوط دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اضافہ کردیا ہے ۔ اطالوی قونصل خانہ پر 11جولائی کو بم حملوں کے بعد مصر کی کارروائی میں تیزی آگئی ہے ۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمدعامر نے کہا کہ عسکریت پسند 20اور 21جولائی کے درمیان دھماکو صورتحال والے برصغیرسینائی میں واقعہ ہوئیں ۔ دولت اسلامیہ نے اطالوی قونصل خانہ پر 11جولائی کو بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ مصر میں کسی غیر ملکی سفارت خانہ پر دولت اسلامیہ کا یہ اولین حملہ تھا ۔ دو سال قبل مصری فوج نے دولت اسلامیہ کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا ۔ 11جولائی کے حملہ میں ایک شہری ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوئے تھے ۔ فوجی دھاؤں کے دوران دو مطلوب مجرم ‘ 56 مشتبہ عسکریت پسند بھی گرفتار کرلئے گئے ۔ تقریباً 40گاڑیاں اور 36 بغیر لائسنس کے موٹر سیکلیں جنہیں عسکریت پسند فوج پر حملوں کے لئے استعمال کرتے تھے انہیں تباہ کردی گئیں۔