مصری طالب علم دنیا کا ذہین ترین لڑکا

قاہرہ ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے 13 سالہ عبدالرحمن حسین نے ملائیشیا میں منعقدہ مقابلے میں دنیا کے ذہین ترین بچے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس مقابلہ میں 70 سے زیادہ ملکوں کی نمائندگی ہوئی۔ مصری عبدالرحمن نے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صرف 8 منٹ میں ریاضی کے 230 پیچیدہ سوالات حل کئے اور دنیا بھر سے آئے 3000 شرکاء میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ عبدالرحمن نے بتایا کہ اس کامیابی کیلئے اپنے اساتذہ اور تربیت کاروں کے مشکور ہیں۔ ان میں اس کی ٹیچر بتول محمد منتصر سرفہرست ہیں جنہوں نے عبدالرحمن کو اس مقابلہ میں شرکت کیلئے خصوصی تربیت کی۔ بتول کا کہنا ہیکہ یادداشت اور مشاہدہ کو مضبوط بنانے کیلئے عبدالرحمن تربیت کا آغاز 2014ء سے کیاگیا ۔ بعدازاں اسے ملیشیا کے عالمی مقابلہ کیلئے منتخب کیا گیا۔ بتول کے مطابق مقابلہ میں امیدواروںکو چار صفحات پر مشتمل ریاضی کے 315 پیچیدہ سوالات دیئے گئے اور انہیں مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کرنا تھا۔