قاہرہ: مصرمیں ایک مخیر شری نے قائرہ کے جنوبی علاقے الجزیرہ میں قائم اپنے ریستوران سے غریب شہریو کو روزانہ ایک وقت کا کھانا مفت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیاہے۔
ان کے انسانی خدمت کے اقدام کو مصر کے عوام اور سماجی حلقوں کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اہم شخصیات نے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہوٹل مالک کو عطیات دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق قاہرہ کے نواحی علاقے میں قائم ہوٹل شام پانچ سے چھ بجے تک وہاں پر آنے وانے والے غریب شہریوں کو سینڈوچ ‘ جگر کا گوشت ‘ قیمہ کھانا مفت فراہم کرتا ہے ۔
غریبوں کو کھانا فراہم کرنے والے ایک ہوٹل کے مالک مسعود حسین نے بتایا کہ عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے اقدام کو غیرمعمولی پذیرائی مل رہی ہے لوگ اس مقصد کے لئے بڑھ چڑھ کاعطیات بھی دینے لگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مصری موسیقار شیرین عبدالوھاب نے ایک ملین مصری پاونڈ کے قریب رقم عطیہ کی ہے۔