مصرمیں دھماکہ ‘ ملازمین پولیس ہلاک

قاہرہ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور بم دھماکے سے جو ایک پُل کے قریب واقع فوجی چوکی کے پاس کیا گیا تھا ایک ملازم پولیس ہلاک اور دیگر 4زخمی ہوگئے ۔ دیسی ساختہ بم مئی 15پُل کے قریب رکھا گیا تھا جو پڑوسی علاقہ زامالیک کو قاہرہ سے مربوط کرتا ہے ۔ یہ علاقہ ہمیشہ پُرہجوم رہتاہے اور ہجوم کے اوقات میں یہاں پر ہر صبح زبردست ٹریفک دیکھی جاتی ہے کیونکہ طلبہ اور کارکن قاہراہ کے مضافات کا سفر کرتے ہیں ۔ آج کے دھماکہ کی شدت سے زمین میں گہراگڑھا پیدا ہوگیا ۔ مقتول ملازم پولیس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور دیگر کئی زخمی بھی ہوئے ۔اب تک انتہا پسندوں کے حملوں سے 500سے زیادہ ملازمین پولیس اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ‘بعض اوقات شہری علاقوں میں بھی دھماکے کئے جاتے ہیں ۔ایک غیر معروف تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔