واشنگٹن 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما چین کے ایک ہفتہ طویل اولین دورہ کا منصوبہ بنا رہی ہے جو جاریہ ماہ کے اواخر میں ہوگا۔ مشیل کے ہمراہ ان کی والدہ اور دو بیٹیاں ہوں گی۔ وائیٹ ہاوز نے اعلان کیا کہ 20 مارچ سے خاتون اول ایک ہفتہ طویل چین کا دورہ کریں گی۔وہ 20 تا 23 مارچ بیجنگ ،24 مارچ ژی اور 25 تا 26 مارچ چینگڑوں میں ہوں گی۔ دورہ کے موقع پر خاتون اول کی ملاقات صدر چین ژی ژنگ پنگ کی شریک حیات میڈم پینگ سے ہوگی۔ وہ بیجنگ کے ایک ہائی اسکول اور ایک یونیورسٹی کا بھی اور چینگڑ و کے ایک ہائی اسکول کا دورہ کریں گی۔ خاتون اول کے ہمراہ اس دورہ میں ان کی والدہ میرین رابنسن اور بیٹیاں مالیا اور ساشا اوباما ہوں گی۔ اس دورہ سے قبل وہ افریقہ ،ایشیاء،یوروپ اور لاطینی امریکہ کا دورہ کرچکی ہیں۔