مشیران قومی سلامتی ہند۔پاک کا پٹھان کوٹ حملہ پر تبادلہ خیال

نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشیرقومی سلامتی پاکستان جنرل نصیر خان جنگجوعہ نے آج مشیر قومی سلامتی ہندوستان اجیت دوول سے ٹیلیفون پر ربط پیدا کرتے ہوئے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بارے میں انہیں قابل کارروائی معلومات فراہم کیں۔ سمجھا جاتا ہیکہ یہ حملہ پاکستانی دہشت گردوں نے کیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب دوول اور جنگجوعہ نے مختلف اطلاعات اور سراغوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں پاکستانی حملہ آوروں کی تعداد بھی شامل ہے۔ پاکستان جن معلومات کو قابل کارروائی اور اہم سمجھتا ہے ان کی ہندوستان کو اطلاع بھی دے دی گئی۔