مشہور مہاکالیشور مندر میں پرینکا کی ایک گھنٹہ پوجا

اوجین ۔13 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے دوشنبہ کو یہاں کے مشہور مندر مہاکالیشور میں پوجا کی اور مدھیہ پردیش میں اس کے بعد چوتھے اور آخری مرحلے کے الیکشن کی انتخابی مہم کی شروعات کی ۔ اس کے بعد انھوں نے اوجین لوک سبھا حلقے کے کانگریس امیدوار کیلئے روڈ شو بھی کیا ۔ یہاں 19 مئی کو رائے دہی ہوگی ۔ ریاستی وزیراعلیٰ کمل ناتھ اور سابق مرکزی وزیر سریش یچوری اور پارٹی کے دیگر لیڈر مندر تک ان کے ساتھ رہے ۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان شوبھا اوزہ نے بیان کیا کہ پرینکا گاندھی نے مہاکالیشور مندر میں ایک گھنٹہ تک پوجا کی اور عوام نے دیوانہ وار ان کاا ستقبال کیا ۔ کانگریس نے اس حلقے سے سابق ایم ایل اے بابو لال مالویہ کو کھڑا کیا ہے جبکہ بی جے پی کے امیدوار انیل فیروزیا ہیں ۔ پرینکا روڈ شو کے بعد رتلام میں ایک جلسہ عام کو مخاطب کریں گی اور وہ اس شام اندور میں ایک روڈ شو میں حصہ لیں گی ۔