کوچی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور قانون داں وی آر کرشنا ایر جو بائیں بازو کی حامی دانشور تھے اور پچھڑے و محروم طبقات کے حقوق کے علمبردار تھے، انتقال کر گئے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔ جسٹس ایر 13 نومبر کو 100 سال کے ہوچکے تھے۔ انہوں نے ایک خانگی ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ ان کے کئی اعضائے جسمانی ناکارہ ہوگئے تھے۔ انہیں خانگی میڈیکل ٹرسٹ ہاسپٹل میں 24 نومبر کو شریک کیا گیا تھا۔ وہ 3.30 بجے دن انتقال کر گئے۔