مشہور شاعر اورنقاد سہیل اختر کا انتقال

نئی دہلی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اڑیسہ کے مشہور شاعر اور نقاد سہیل اختر کا آج صبح چار بجے بھونیشور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر تقریباَ 57برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں ہیں۔ یہ اطلاع شاعر ادیب قسیم اختر نے دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ طویل عرصہ سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اڑیسہ میں اردو کا علم بلند کئے ہوئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سہیل اختر صاحب کی پیدائش اپنے نانیہال غازی پور، اتر پردیش میں 10 نومبر 1962 میں ہوئی تھی۔ ان کی ابتدائی تعلیم جمشید پور میں ہوئی تھی۔ آئی آئی ٹی کانپور سے انہوں نے سول انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور ان کی ملازمت بھونیشور میں آئی ڈی سی او میں تھی اور وہ اس وقت بھونیشور میں ڈپٹی جی ایم سول کے عہدے پر فائز تھے ۔انہوں نے بتایا کہ سہیل اختر ایک کامیاب مترجم بھی رہے ہیں ۔