مشہور ایرانی میوزیکل ٹروپ کا دورہ حیدرآباد

ایرانی قونصلیٹ میں آج ایرانیوں کیلئے شو ، 26 جولائی کو رویندرا بھارتی میں پروگرام
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران ، متعینہ حیدرآباد مسٹر حسن نوریان کی دعوت پر مشہور ایرانی ٹریڈیشنل میوزیکل ٹروپ ’ساونڈس آف دی وینڈ ‘ مسٹر فرہاد حیدریان کے زیر صدارت 23 تا 26 جولائی حیدرآباد کا دورہ کررہا ہے ۔ اس ٹروپ کے فنکار حیدرآباد میں سکونت اختیار کرنے والے ایرانیوں اور طلبہ کے لیے 24 جولائی جمعہ کو شام 4 تا 6 بجے قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران ، امام خمینی روڈ ، بنجارہ ہلز حیدرآباد میں شو پیش کریں گے ۔ نیز ڈپارٹمنٹ آف لینگویج اینڈ کلچر حکومت تلنگانہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون و اشتراک سے ایک جوائنٹ میوزیکل شو بنام ٹی آئی ایم ای ( تلنگانہ ایران میوزیکل ینسیمبل ) کا انڈین کلاسیکل گروپ ’ ستار جھکار ‘ کے ساتھ 26 جولائی کو شام 6 تا 9 بجے شب رویندرا بھارتی سیف آباد حیدرآباد پر اہتمام کیا ہے ۔ جس میں داخلہ مفت ہوگا ۔ یہ ایرانی میوزیکل ٹروپ 28 تا 30 جولائی بنگلور اور میسور شہروں میں شو پیش کرے گا اور 31 جولائی کو ایران واپس ہوگا ۔۔