وزیر آبپاشی ہریش راؤ کا بیان : شفاف بنانے اقدامات کا ادعا
حیدرآباد 15 مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کردہ انتہائی اہمیت کا حامل مشن کاکتیہ پروگرام میں اگر کوئی بھی بے قاعدگیوں کو ثابت کر دکھانے پر انہیں انعامات سے نوازنے حکومت تیار ہے ۔ وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راو نے یہ ادعا کیا اور بتایا کہ حکومت مشن کاکتیہ کو صاف و شفاف بناکر کسی نوعیت کی بے قاعدگیوں و کرپشن واقعات پیش نہ آنے موثر اقدامات کررہی ہے کیونکہ مشن کاکتیہ کے ذریعہ دیہی علاقوں میں تالابوں سے مٹی نکالنے اور زائد پانی کے ذخیرہ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے ۔ کہ تالابوں میں زائد پانی کے ذخیرہ سے علاقہ کے عوام کو بہتر آبپاشی سہولتیں حاصل ہوسکیں بلکہ اس علاقہ میں پانی کی قلت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مشن کاکتیہ پروگرام کو عوامی جدوجہد کے طرز پر تیزی کے ساتھ موثر انداز میں روبہ عمل لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مشن کاکتیہ پروگرام کے ذریعہ تالابوں سے مٹی نکالے جانے پر پانی کا وافر ذخیرہ ہونے پر آئندہ خریف اور ربیع فصلوں کیلئے پانی سربراہ کیا جائے گا۔ مسٹر ٹی ہریش راو نے مزید کہا کہ ہر سال تلنگانہ میں کم از کم 9 ہزار تالابوں سے مکمل طور پر مٹی کی نکاسی عمل میں لاتے ہوئے ان تالابوں میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش میں زبردست اضافہ کیا جائے گا ۔