مشن کاکتیہ مرحلہ دوم پر آج جے این ٹی یو میں ورکشاپ

حیدرآباد ۔ یکم نومبر (این ایس ایس) جے این ٹی یو کیمپس میں 2 نومبر بروز پیر صبح 10 تا 5.30 بجے شام کے درمیان مشن کاکتیہ مرحلہ دوم کے تحت ایک ورکشاپ مقرر ہے۔ اس ورکشاپ میں وزیر آبپاشی تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ سپرنٹنڈنگ انجینئرس، ایگزیکٹیو انجینئر، ڈپٹی ایکزیکٹیو، انجینئر اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کا مقصد مشن کاکتیہ کے تحت اس کے مقاصد کو پورا کرنے کے علاوہ اس میں حائل ہونے والے مسائل کی بحسن و خوبی یکسوئی کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ مشن کاکتیہ مرحلہ دوم کی تکمیل کے لئے رہنمایانہ خطوط کو قطعیت دینا ہے۔