مشن بھاگیرتا ایک کرشمہ مرکزی وزیر کا بیان

حیدرآباد 3 جولائی ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر برائے پینے کا پانی و صفائی رمیش چندپا نے تلنگانہ حکومت کے پروگرام مشن بھاگیرتا کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ایک کرشمہ ہے اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے اور اس سے گاووں کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم ہوسکے گا ۔ مرکزی وزیر نے سنگاریڈی ضلع میں پولکل منڈل میں پراجیکٹ کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہر دیہی علاقہ کے مکانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبہ پر معلومات حاصل کیں۔