مشل اوباما کا آئندہ ہفتہ دورہ چین

بیجنگ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے لئے آئندہ ہفتہ اُس وقت خوشگوار لمحہ ہوگا جب امریکہ کی خاتون اول مشل اوباما پہلی مرتبہ اپنی چینی ہم منصب سے ملاقات کے لئے بیجنگ پہونچیں گی۔ 50سالہ مشل 20 تا 26 مارچ چین کا دورہ کریں گی۔ وہ صدر چین زی زپنگ کی اہلیہ پنگ لیانگ کی مہمان ہوں گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کن گانگ نے یہ بات بتائی۔