مشرقی یوکرین میں نو فوجی ہلاک

کیف ، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یوکرین میں ملکی فوج اور باغیوں کے مابین جھڑپوں میں کم از کم نو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے عسکری ذرائع کے مطابق روسی سرحد کے قریب اِسوارینوکے مقام پر باغیوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ اسی طرح اسٹیپانکووا میں بھی باغیوں نے یوکرین کی فوج کا گھیرا توڑنے کی کوشش کی۔ کییف حکام کے بقول اس طرح اپریل سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد 270 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے تنازعے کو حل کرنے کے مذاکرات کو بحال کرنے کی کوششوں کا فی الحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

یوکرینی طیارہ مار گرایا گیا
ماسکو ، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک روسی لڑاکا طیارہ نے مشرقی یوکرین میں ایک یوکرینی جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ ملٹری کے مطابق یوکرین کا SU-25 لڑاکا طیارہ روس نواز علیحدگی پسندوں کیخلاف کارروائی میں شریک تھا۔