ڈونیٹسک 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یوکرائن کے شہر ڈونیٹسک میں چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی رات ہونے والی گولہ باری میں تین شہری ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ شہر روس نواز باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یوکرائن کی سرکاری فوجوں نے اس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ شہری انتظامیہ کے آج جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ شیلنگ سے تین کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کے علاوہ پانچ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک ملین ایبادی والے اس شہر کے نواح میں دو دیہی مکانات بھی تباہ ہو گئے۔