مشرقی گوداوری میں کسانوں کو 100 کروڑ کے قرضہ جات کی فراہمی کی ہدایت

راجمندری (اے پی)۔ 23 اگست (پی ٹی آئی) جوائنٹ کلکٹر ضلع مشرقی گوداوری آر متیالہ راجو نے بینکرس سے اس بات کی خواہش کی کہ وہ ضلع میں زرعی قرضہ جات کی اہلیت رکھنے والے کسانوں کے درمیان 100 کروڑ مالیتی زرعی قرض کی تقسیم کیلئے مناسب اقدامات روبہ عمل لائیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کسانوں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے اور ہر گروپ میں پانچ کسان ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فہرست تیار کرنے کے دوران تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 47 لاکھ مالیت زرعی قرضوں کو کسانوں کو فراہم کیا جاچکا ہے۔ اس ضمن میں ایک اعلیٰ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس کی صدارت ڈسٹرکٹ منیجر ایس جگانندا سوامی نے کی۔