روس اور حکومتی فورسیس کی کارروائی
بیروت ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی اور شامی حکومت کے فضائی دھاؤوں نے 47 افراد کو ہلاک کردیا، جن کی اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ ایک نگران گروپ نے کہا کہ مشرقی شام میں جہادیوں کے زیرقبضہ ٹاؤن میں آج کی گئی کارروائی میں درجنوں دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شامی نگراں ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ان دھاؤوں میں ال قریہ ٹاؤن کو نشانہ بنایا گیا، جو شام کے تیل کی دولت سے مالا مال صوبہ دیر ایزر میں اسلامک اسٹیٹ گروپ کے کنٹرول میں ہے۔ نگران گروپ کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے کہا کہ مہلوکین میں 31 عام شہریوں کی شناخت ہوئی ہے، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوپایا کہ آیا دیگر 16 مہلوکین بھی عام شہری تھے یا اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو تھے۔