ماسکو ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس افواج کا کہنا ہیکہ مغربی شام میں جاریہ ہفتہ اس کے فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے 300 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یاد رہیکہ روسی صدر شام بشارالاسد کا زبردست حامی ہے جن کی فوجیں روسی فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ مشرقی صوبہ دائرالزور کی جانب پیشرفت کررہی ہیں۔ دریں اثناء کردوں کی قیادت میں شامی ڈیموکریٹک فوجیں بھی دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف پیشرفت کررہی ہیں جنہیں امریکی قیادت والے اتحاد کی حمایت حاصل ہے جبکہ روس کی وزارت دفاع نے منگل کے روز صبح میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ دائرالزور کے باہر فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے زائد از 304 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا اور زائد از 200 جنگجو زخمی ہوئے۔ وزارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کا ایک تربیتی مرکز اور اسلحہ خانہ بھی تباہ ہوگیا جن می کئی دبابے بھی شامل ہیں۔