مشرقی دہلی میں بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر کا ہمشکل

دھوپ کی تمازت سے بچنے ہمشکل کو انتخابی مہم میں لگا دیا
نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مشرقی دہلی کے امیدوار اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر پر الزام عائد کیا ہیکہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کیلئے اپنے ہمشکل کو استعمال کیا ہے۔ دہلی کے چیف منسٹر مہیش سیسوڈیا نے ٹوئیٹر پر اپنے پیام میں گوتم گمبھیر پر الزام عائد کیاکہ گوتم گمبھیر کو دھوپ کی تمازت برداشت نہیں ہورہی ہے اس لئے وہ دھوپ سے بچنے کیلئے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے ہمشکل کو استعمال کررہے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار کو جب دھوپ میں نکلنا مشکل ہورہا ہے تو وہ عوامی مسائل کس طرح حل کریں گے۔ فلموں میں کرتب بازی کیلئے ڈبل کرداروں کا استعمال سنا تھا اب انتخابی مہم کیلئے بھی ہمشکل کو پہلی بار استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔ گوتم گمبھیر ایرکنڈیشن کار میں بیٹھے ہیں اور ان کا ہمشکل اسی کار کی چھت سے مہم چلا رہا ہے۔