ڈلی (مشرقی تیمور) ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا سے جزیرہ مشرقی تیمور کی آزادی کے ہیرو شانتا گسماؤ نے وزیراعظم کے عہدہ سے آج استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے آئندہ ہفتہ حکومت کی متوقع تشکیل جدید سے قبل یہ قدم اٹھایا۔ 68 سالہ گسماؤ سابق گوریلا لیڈر ہیں۔ ان کی تحریک میں 2002ء کے دوران انڈونیشیائی حکمرانی سے مشرقی تیمور کی آزادی دلائی گئی تھی اور وہ 2002 تا 2007ء اس نوآزاد ملک کے پہلے وزیراعظم رہے۔ بعدازاں مزید 7 سال کیلئے اس عہدہ پر دوبارہ فائز رہے۔