مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ‘ 13 افراد ہلاک

کابل۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سرکاری عہدیداروں نے آج کہا کہ دھماکہ مادّوں سے بھری ہوئی ایک کار کو دھماکہ سے اڑادیا گیا جس سے 13 افراد بشمول 9 شورش پسند مشرقی افغانستان میں ہلاک ہوگئے۔ صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان دند محمد درویش نے کہا کہ یہ غالباً عسکریت پسندی کا ایک واقعہ ہے جس میں عسکریت پسند ہی ان کے اپنے ہتھیاروں کے ساتھ ہلاک ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے

کہ کار میں دہشت گرد حملہ کے لئے دھماکو مادّے تیار کئے جارہے تھے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور قطعیت کے ساتھ کوئی خبر ان کی تکمیل پر ہی دی جاسکتی ہے۔ دھماکہ سے 9 عسکریت پسندوں کے علاوہ 4 راہگیر بشمول 2 خواتین اور 2 بچے ہلاک ہوگئے۔ انھوں نے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا، تاہم یہ علاقہ طالبان کا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے اور خاص طور پر صحافیوں کے لئے جو آزادانہ طور پر حملوں کے دعوؤں کی توثیق کرنا چاہتے ہیں، خطرناک ہے۔