مشرف کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا:طالبان

اسلام آباد ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ طالبان نے کہا کہ معلنہ ایک ماہ طویل جنگ بندی کی پاسداری کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ میں طالبان کے افشاء کئے گئے دستاویز کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان یا القاعدہ پرویز مشرف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان ہمند ایجنسی کے اگزیکیٹیو کمیشن سربراہ عمر خراسانی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ہماری شریعت ہمیں وعدہ خلافی کی اجازت نہیں دیتی۔ ہم جنگ بندی کے دوران کسی کو نشانہ نہیں بناسکتے اور دیگر جہادی تنظیمیں بھی اس معاملہ میں ہمارے ساتھ ہیں۔