مشتبہ گورکھا کارکنوں نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑکی

گورکھا جن مکتی مورچہ کی غیر معینہ ہڑتال کے 49 روز مکمل
دارجلنگ / سلی گوڑی، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے جلپائي گوڑي ضلع میں میدانی علاقے باگراکوٹ کے دوآرس علاقے میں مشتبہ گورکھا کارکنوں نے ایک شخص کے مکان میں آگ لگانے کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔اس دوران علاحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبے کے سلسلے میں گورکھا جن مکتی مورچہ (جی جے ایم) کے اعلان پر غیر معینہ ہڑتال کا آج 49 واں دن بھی دارجلنگ پہاڑیوں میں امن بحالی کے لئے حکومت کا کوئی رخ نظر نہیں آ رہا ہے ۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق دوآرس علاقے میں گزشتہ رات مشتبہ گورکھا کارکنوں نے راجیش پیریوال کے مکان میں آگ لگا دی اور باگراکوٹ میں واقع ایک استعمال میں نہ لائے جا نے والے کوئلہ کمپنی کے نزدیک بہت سے دوسرے مکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔جی جے ایم کے مقامی رہنما رمیش رائے نے ان واقعات میں پارٹی کی شمولیت سے متعلق راجیش کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوری پہاڑی میں تحریک کے باوجود وہ (راجیش) لیسے ندی کے قریب اپنے ٹرکیں چلا رہے ہیں اور مقامی لوگوں نے انہیں اس کے لئے انتباہ دی تھی۔غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کے پر تشدد واقعات میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس واقعہ کے سلسلے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔