مشتبہ لشکرطیبہ کارکن کی عدالتی تحویل کی معیاد میں ایک ماہ توسیع

نئی دہلی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خصوصی عدالت نے آج ایک پاکستانی شہری بہادر علی عرف سیف اللہ کی عدالتی تحویل کی معیاد میں ایک ماہ کی توسیع کردی ۔ اس شخص پرا لزام ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کیلئے کام کرتا ہے ۔ عدالت کے ذرائع کے بموجب بہادر علی کو ضلع جج امر ناتھ کے روبرفو تہاڑ جیل سے پیش کیا گیا اور این آئی اے نے درخواست پیش کرتے ہوئے ملزم کی عدالتی تحویل کی معیاد میں توسیع کی استدعا کی ۔ عدالت نے اس کی توسیع میں 14 اکٹوبر تک توسیع کردی ۔ این آئی اے نے عدالت میں ادعا کیا کہ بہادر علی نے اعتراف کیا کہ کشمیر میں جاریہ گڑ بڑ پاکستان سے کام کرنے والی تنظیم لشکر طیبہ کی جانب سے کروائی جا رہی ہے ۔