بیکانیر ،28فروری(سیاست ڈاٹ کام )راجستھان میں ضلع بیکانیر سے متصل ہندوستان۔پاکستان سرحد پر بسے گاؤں کے باشندوں کے پاس پاکستان سے فون کال آنے کی خبریں ملی ہیں۔ذرائع نے آج بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان 13نمبروں سے کال آرہی ہے ۔سرحدی علاقے پر بسے لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق فون انٹرنیٹ کی مدد سے کیا جارہا ہے ۔فون کرنے والا ہندوستانی فوج کی لوکیشن سے متعلق معلومات مانگتا ہے ۔