مشتبہ سیاہ فام آفریقی امریکی شہری پولیس کے ہاتھوں ہلاک

لاس اینجلس۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج ایک سیاہ فام آفریقی۔ امریکی کو جو تین بچوں کا باپ بتایا گیا ہے، کو ایک پارکنگ لاٹ میں کم و بیش دو درجن گولیاں مارکر ہلاک کردیا جو والمارٹ سوپر مارکیٹ، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق 26 سالہ ڈائنٹے یاربر غیرمسلم تھا اور پارکنگ لاٹ میں اپنی کار پارک کررہا تھا۔ یہ واقعہ 4 اپریل کا ہے۔ متوفی کے وکیل لی میریٹ نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ کار کے چار مسافرین میں سے ایک 26 سالہ خاتون ماریانا ٹفویا اس وقت ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے جہاں اس کے گولیاں لگنے سے آئے زخموں کی مرہم پٹی کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے جملہ 30 گولیاں چلائیں جن میں سے تقریباً 2 درجن گولیاں یاربرکو لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی ہے جہاں پولیس کو مطلع کیا گیا تھا کہ کار پارکنگ لاٹ میں ایک مشتبہ کا موجود ہے۔ ڈرائیور نے بھی گاڑی کو آگے دوڑاکر اور کافی پیچھے دوڑ اکر ایک پولیس ویان کو ٹکر مار دی جبکہ تیزی سے ریورس کرتے ہوئے پولیس کی ایک گشتی کار بھی اس کی زد میں آگئی۔