مدنی نگر ۔ /6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ شخص کو زدوکوب کرکے ہلاک کردیا گیا جبکہ دوسروں کو زخمی کردیا گیا ۔ جبکہ جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں ان افراد پر سارقین ہونے کا شبہ کیا گیا تھا۔ڈی ایس پی فوری موقعہ واردات پر پہونچے اور زخمیوں کو بچالیا۔
عوام کی زندگی مصیبت زدہ
نئی دہلی ۔ /6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن قائد شردیادو نے بھارت بند کی جس کا اہتمام/10 ستمبر کو کانگریس ایندھن کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ملک گیر سطح پر کرے گی کہا کہ ملک نریندر مودی حکومت میں انتہائی پریشان حال ہے کیونکہ حکومت اپنے تیقنات کی تکمیل اور فرائض کی ادائیگی سے قاصر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام اپوزیشن پارٹیاں بند کی تائید کریں گی جس کا اعلان کانگریس نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی حکومت مختلف ریاستوں میں بھی ناکام ہوچکی ہے ۔