مشتبہ القاعدہ رکن پر کٹک میں 24 جولائی کو فرد جرم پیش کیا جائیگا

کٹک ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ضلعی عدالت نے القاعدہ کے مشتبہ دہشت گرد عبدالرحمن پر جسے دہلی پولیس نے گرفتار کرکے اوڈیشہ پولیس کے حوالہ کیا تھا، فرد جرم عائد کیا جائے گا۔ عبدالرحمن کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایس ایم مشرا کے اجلاس پر پیش کیا گیا۔

لا کمیشن اصلاحات پر 8 جولائی کو
بار کونسل کے اجلاس میں غور
چینائی ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بار کونسل آف انڈیا نے ملک کی تمام وکلاء کی اسوسی ایشنس کا ایک مشترکہ اجلاس 8 جولائی کو طلب کیا ہے جس میں 3 ماہ قبل لا کمیشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر عدالتی اصلاحات کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سخت نظم و ضبط کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔