نیوز کے درمیان استعمال کنندگان کو واٹس ایپ کا انتباہ
نئی دہلی۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) واٹس ایپ نے جھوٹی خبرثوں اور افواہوں کی گشت کے لیے اس پر کی جانے والی سخت تنقیدودں کے درمیان آج کہا کہ اس ضمن میں ہندوستان میں تدریسی ویڈیوز جاری کی جارہی ہیں اور اپنے استعمال کنندگان پر زور دیا ہے کہ موصولہ مسیجس کو فارورڈ کرنے سے قبل حقائق کی اچھی طرح جانچ کرلیں۔ واٹس ایپ نے اپنے 27 سالہ سکنڈ کے ویڈیو کلپ میں جو ہندی اور انگریزی زبانوں میں فیس بک پر دستیاب ہیں، کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی مادر ادارہ کمپنی ایسی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے جس سے ہندوستان میں ہجومی تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ ملک میں ہجومی تشدد کے مختلف واقعات کے بعد واٹس ایپ کے خلاف بھی حکومت کی طرف سے دو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔