مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم اجلاس سرکردہ صنعت کار شخصیات کی شرکت

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انڈیا چاپٹر کے جنرل باڈی کا اہم اجلاس دفتر روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز میں زیر صدارت جناب غلام محمد منعقد ہوا ۔ جس میں اراکین عاملہ نے شرکت کرتے ہوئے نہ صرف مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا بلکہ مسلمان جو تجارت پیشہ قوم ہے ۔ قرآن نے اس قوم کو تجارت کرنے کا حکم دیا ۔ آج مسلم قوم کو تجارت کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ان کو مثالی ہونا چاہئے ۔ اس کے فروغ کے لیے بیرونی ممالک سے رابطہ کے لیے مساعی جاری ہے چنانچہ ترکی اور ایران کے ذمہ داران سے اس ضمن میں مشاورت ہوئی اور کام جاری ہے ۔ سکریٹری چیمبرس جناب محمد سلمان نے چھ ماہ کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے اس کے قیام ، رکنیت سازی ، مختلف منعقد ہوئے پروگرامس کی رپورٹ پیش کی ۔ خازن پروفیسر عبدالرحمن نے اخراجات کو پیش کرتے ہوئے ایک مثال بتائی ۔ ابتداء میں جوائنٹ سکریٹری منظور احمد نے خیر مقدم کرتے ہوئے تعارفی تقریر میں مقاصد پیش کئے ۔ نائب صدر ناظم الدین فاروقی نے تجارت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ مولانا اعجاز عمری کی قرات سے آغاز ہوا ۔ آخر میں نائب معتمد جناب منظور احمد نے شکریہ ادا کیا ۔ مسلم تجار اور صنعت کار اس چیمبر آف کامرس کی رکنیت کے لیے فون نمبر 8977198117 پر ربط کریں ۔۔