مسلم پرسنل لا بورڈ کے ’’دارالقضاۃ ‘‘کی طرز پر ’’ہندو کورٹ‘‘ قائم کرنے ہندو مہا سبھا کا اعلان

ممبئی۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندو مہا سبھا کے ایک رکن نے کہا کہ وہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے دارالقضاء کی طرز پر ہندو کورٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دارالقضاء کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہندوستان کے دستور کو سکیولرازم ہے۔ اس لئے ہم ہندوستان میں یکساں قانون لانا چاہتے ہیں، اگر وہ سکیولرازم کا نام لے کر دارالقضاء قائم کرتے ہیں تو ہم بھی ہندو کورٹ قائم کریں گے۔ 15 اگست کو میرٹھ (اترپردیش) میں ہندو کورٹ کے قیام کا اعلان کریں گے۔ ہندو مہا سبھا کے رکن نے کہا کہ ہندوستان سکیولر ملک قطعی نہیں ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ ہندوستان کو سکیولر ملک مانتا ہے جبکہ ہم نہیں مانتے، یہ ہندو ملک ہے، اور یہاں ہندو کورٹ کا ہونا لازمی ہے۔