نئی دہلی ۔ /15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر 10 شرعی عدالتوں کے قیام کے منجملہ 5 کو منظور ی دیدی ہے ۔ ان شرعی عدالتوں کو بہت جلد قائم کیا جائے گا ۔ بورڈ کے سکریٹری ظفریاب جیلانی نے کہا کہ دیگر 5 تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ۔ بورڈ کے اجلاس میں دارالقضاء کمیٹی نے اپنی رپور ٹ پیش کی ۔