پونے 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے میں مضافاتی علاقہ ہڑپسر میں ایک مسلم نوجوان کے قتل کے سلسلہ میں ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اب تک اس کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک 21 سالہ نوجوان کو کل رات حراست میں لیا گیا جس کا ہندو راشٹر سینا سے تعلق ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وہ مضافاتی علاقہ کی بینکر کالونی میں پیش آئے تشدد میں ملوث رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اب تک جو گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ان میں دو نابالغ لڑکے بھی ہیں جنہیں ریمانڈ ہوم کو بھیجدیا گیا ہے ۔ اس کیس میں اب تک ہندو راشٹر سینا کے جملہ 17 کارکنوں کو ایک مجسٹریٹ کی عدالت نے 12 جون تک پولیس تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔مسلم سافٹ ویئر پروفیشنل کے قتل کی مختلف پہلوؤں سے پولیس تحقیقات کررہی ہے اور ہندو راشٹر سینا پر منصوبہ بند کارروائی کا شبہ ہے ۔