جئے پور 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان مسلم فورم نے مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انڈین مجاہدین کے دہشت گرد ہونے کے شبہ میںانھیں گرفتار کیا گیا تھا۔ انٹلی جنس ایجنسیوں کی یہ کارروائی غلط ہے۔ گرفتاری کے وقت مناسب قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا ۔ پولیس نے جس دھماکو مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اِس پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
لشکر طیبہ کے حملہ میں دو ہلاک، تین زخمی
جموں 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے جموں کے ضلع کتھوا کے نواحی علاقہ میں دوہرے دہشت گردانہ حملے کئے جس میں ایک عام شہری اور ایک فوجی کیمپ کے باب الداخلہ کی نگرانی کرنے والا فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمیوں کی کمل جیت سنگھ، گرپریت سنگھ اور سنتوک سنگھ کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی۔ جن کا ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔